انتہاپسندی دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو میری حمایت حاصل ہے، انتہاپسندی دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کے اہلکار بہترین کام کر رہے ہیں، انٹیلی جنس اداروں اور سی آئی اے کی اہمیت کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی کوختم کرنا ہو گا، اسلامی انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، یہ ایک بدی کی طرح ہے، کل بھی کہا تھاآج بھی کہہ رہا ہوں، مذہب کے نام پر دہشتگردی کو ختم کرنا ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے بعض اوقات سی آئی اے کو مکمل حمایت نہیں ملتی، تاہم میں اس کی حمایت کروں گا، بڑے مقصد کے لیے ہمارے اہلکار جانیں دے رے ہیں، سی آئی اے کے نامزد سربراہ مائیک پومپیو اس عہدے کے لیے نہایت موزوں ہیں، امریکا کو محفوظ بنانے میں سی آئی اے کا کردار سب سے اہم ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری میڈیا سے جنگ ہے، میڈیا والے زمین پر سب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، میڈیا نے ایسا تاثر دیا کہ جیسے میری میڈیا سے جنگ ہو، دیانتداری اور دیانتدار لوگ پسند ہیں۔