انتہا پسندی کا نظریہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: نواز شریف

Nawaz Sharif Meeting

Nawaz Sharif Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کو انتہا پسندی ، مذہبی اور لسانی تعصب سے محفوظ ملک بنا کرثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا ۔ وزر اعظم کا کہنا تھا سکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعظم نے محفوظ اور مستحکم پاکستان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے عزم کا وعدہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انتہاء پسندی کا نظریہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے ۔ پاکستان کو مذہبی و لسانی تعصب سے محفوظ بنایا جائے گا ۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں وفاقی ، صوبائی حکومتوں اور سکیورٹی اداروں نے کردار ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نواز شریف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر ا عظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب دوران پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے دہشتگردوں کی آماج گاہیں تباہ کیں ۔ جنگ میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا کوئی ثانی نہیں۔