انتہا پسندوں نے شاہ رخ کی فلم ‘دل والے’ کی ریلیز متعدد شہروں میں رکوا دی

Dil Wale

Dil Wale

الہ آباد (جیوڈیسک) مودی سرکارکی چھتر چھایا تلے بھارت میں انتہا پسند قابو سے باہر ہو گئے۔ الہ آباد، جبل پور ،احمد آباد، سمیت متعدد شہروں میں اداکار شاہ رخ کی نئی فلم دل والے کے خلاف احتجاج ہوا۔ انتہا پسندوں نے سینما گھروں پر دھاوا بولا اور اداکار کے پوسٹر جلائے۔

شاہ رخ خان نے بھارت میں عدم برداشت پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد بھارتی شر پسند ان کی جان کو آ گئے۔ ادھر شیوسینا نے مراٹھا پیشوا پر بننے والی تاریخی فلم باجی راؤ مستانی کے خلاف بھی احتجاج کیا ہے۔