فہد مصطفی اور ماہرہ خان ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے

Fahad Mustafa and Mahira Khan

Fahad Mustafa and Mahira Khan

کراچی (جیوڈیسک) اداکار فہد مصطفی اور اداکارہ ماہرہ خان ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے۔ دونوں فنکار اب تک اپنے ٹی وی ڈرامہ کیریئر میں تو ایک ساتھ کام نہ کرسکے تاہم ان دونوں فنکاروں کا پیئر اب فلمی ہیرو و ہیروئین کے روپ میں سلورسکرین پر نظر آئیگا۔

دونوں فنکاروں کو فلم نامعلوم افراد کے فلمساز فضا علی اور ہدایتکار نبیل قریشی نے نئی فلم کے لئے کاسٹ کیا ہے جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا جبکہ دیگر کاسٹ ابھی زیر غور ہے ۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شیڈول کیا گیا ہے ۔مذکورہ فلم کی تمام تر عکس بندی کراچی میں ہی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ فہد مصطفی اپنی ذاتی فلم کی کاغذی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کا نمائندہ دنیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ منتخب کرداروں اور اچھے سکرپٹ کو ترجیح دے رہی ہوں۔ 2016 کا انتظار ہے میری فلم ہومن جہاں کی ریلیز سے نئے سال کا آغاز ہوگا جس سے کافی امیدیں ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ نئے برس میں ہی ریلیز کی جائے گی۔