وشال میلہ میں شرکت کے لئے ہندو عمائدین کراچی سے سکھر پہنچ گئے

Sukkur

Sukkur

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہندو ہریجن پنچائیت کراچی کا وفد پریم چند ،بھگوان داس گھارو ،مٹھو جی لکھن۔ منا لعل جی نکوال ،معرور لعل جی ،پریم جی نکوال ،موہن جی سونیوال ،رمیش راماجی ،شاموں رام جی ،ساجن جی اور دیگر کی قیادت وشال میلہ میں شرکت کے لئے سادھو بیلہ تیرتھ دام با با نکھنڈی مندر سکھر روانہ ہوگیا۔

سکھر پہنچنے پر ہندو رہنماء پریم چند نے کہاکہ ہم محب وطن لوگ ہیں اور پاکستان کے تحفظ اور اس کی حفاظت کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے سے گریز نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے ہندو کمیونٹی کا ہر فرد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا۔

انہوں نے وشال میلہ پر سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔