محمد فیصل اقبال کا مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد رضا قادری کی حمائت کا اعلان کردیا

MUHAMMAD FAISAL IQBAL

MUHAMMAD FAISAL IQBAL

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان آواز خلق پارٹی کے چیئرمین محمد فیصل اقبال نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں حلقہ ایل اے34 وادی 5 سے کشمیری مہاجرین کی نشست پر مقابلہ کی دوڑ میں شامل ہونے والے مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ امیدوار احمد رضا قادری کی حمائت کا اعلان کردیا۔

محمد فیصل اقبال کے مطابق تحصیل ٹیکسلا میں وہ احمد رضا قادری کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہمارے گروپ میں شامل تمام اراکین انکی کامیابی کے لئے سر توڑ کوشش کریں گے۔

فیصل اقبال جنہیں واہ کینٹ کا ایدھی بھی کہا جاتا ہے کی حمائت کے بعد احمد رضا قادری کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کے سیاسی حلقوں کی جانب سے ان کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما راجہ سرفراز اصغر نے فیصل اقبال کے حمائت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد رضا قادری کی حمائت پر وہ پارٹی کارکنان کی جانب سے انکے مشکور ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038