فیصل صالح کی سربراہی میں ہونے والے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم

Faisal Saleh

Faisal Saleh

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے گئے۔ فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو بھی اس عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ سیکرٹری پی ایف ایف کرنل احمد یار خان لودھی کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا۔

فٹبال فیڈریشن کے نئے الیکشن 15 مارچ سے پہلے ہوں گے۔ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ ہی دے گا۔ نئے انتخابات تک جسٹس ریٹائر اسد منیر کو فیڈریشن کا ایڈمنسٹریٹر برقرار رکھا گیا ہے۔

2015ء میں فٹبال فیڈریشن کا قومی سپورٹس پالیسی کے خلاف الیکشن فیصل صالح حیات نے ہی کروایا تھا۔ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ بھی فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔