فیصل اسٹار اسپورٹس نے اورینٹ اسٹار کو 7 رنز سے شکست دیدی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل ٹائون پنجاب گرائونڈ پر ماڈرن جیم خانہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پہلا آل کراچی انور خان میموریل فل کلر کٹ رمضان کرکٹ لیگ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں فیصل اسٹار اسپورٹس کرکٹ کلب مد مقابل اورینٹ اسٹار کرکٹ کلب کو 7 رنز سے شکست دیدی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 19.4 اوورز میں 186 رنز اسکور کئے ،راشد 46 رنز جبکہ عیسیٰ خان نے 32 رنز بنائے اورینٹ کلب کی جانب سے کاشف حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں اورینٹ کلب نے 20 اوورز میں 179 رنز بنائے ان کے 9 کھلاڑی آئوٹ ہوئے فیصل اسٹار کے مایہ ناز آل رائونڈر محمد علی کو 126 رنز اور 4وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری اختیار شاہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

Faisal Star And Orient Star Group Foto

Faisal Star And Orient Star Group Foto