فیصل آباد : 7ویں سالانہ محفل و عرس ذکر مصطفیۖ وآل مصطفیۖ 3 نومبر منعقد ہو گی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : 7ویں سالانہ محفل وعرس ذکر مصطفیۖ وآل مصطفیۖ 3 نومبر بروز جمعرات لیاقت آباد نمبر 2 گلی نمبر 19 نزد دربار باوا گلزار شاہ جھنگ روڈ میں منعقد ہو گی۔

سید اعجاز علی شاہ الگیلانی، قادری سجادہ نشین حجرہ شاہ مقیم خصوصی شرکت کریں گے۔ نقابت حافظ امجد رسول آصف اور تلاوت کلام کے فرائض قاری عابد حسین نعیمی سرانجام دیں گے۔ نعت خواں محمد عثمان نقشبندی’ محمد علی رضا سلطانی’ استاد محمد ارشد نقشبندی’ عتیق چاند بارگاہ رسالت مآبۖ میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے۔

جبکہ نامور قوال سائیں جعفر حسین محفل سماع میں اپنی حاضری پیش کرینگے۔ شاہد علی بابر الاویسی قادری نے کہا ہے کہ محفل کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تمام عاشقان رسولۖ محفل میں شرکت فرما کر ثواب داریں حاصل کریں۔ نیز محفل کے اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔