فیصل آباد : تیز رفتار کار سائن بورڑ سے ٹکرا گئی، 2 افراد جاں بحق

Accident

Accident

فیصل آباد (جیوڈیسک) شیخورپورہ روڑ پر کے تھانہ بلوچنی کی حدود میں تیز رفتار کار سائن بورڑ سے ٹکرانے کے باعث دو ٹکڑے ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں کار سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں سڑک کے دونوں اطراف سے ملیں۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔