فیصل آباد: سینٹرل جیل میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

فیصل آباد (جیوڈیسک) احاطہ عدالت میں فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے دونوں مجرموں کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ مجرمان اخلاق اور شوکت نے فروری 2001 ء میں دو سگے بھائیوں طارق جاوید اور ظفر اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

دونوں مجرموں کی آخری ملاقات گذشتہ روز لواحقین سے کروا دی گئی تھی۔ ضروری کارروائی کے بعد دونوں مجرمان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔