فیصل آباد کی خبریں 20/10/2016

Shaikh Zulfiqar

Shaikh Zulfiqar

فیصل آباد : متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اورایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ عدلیہ نے کوئی آرڈر لگایا جو پورا نہ ہوا ہو’ یہ خوبی عمران خان میں ہی ہے کہ وہ سابق چیف جسٹس اور نجم سیٹھی پر لگائے گئے الزامات کاجواب دینے عدالت کے بار بار بلانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے اور بعد میں یوٹرن لے لیا’ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو پاناما لیکس کے کیس کی سماعت کے دوران عدلیہ نے فریقین کو صرف نوٹس جاری کئے ہیں تاہم طلب کسی کو نہیں کیا گیا ‘ دو ہفتے بعد فریقین کے وکلاء وکالت نامے داخل کروائیں گے جس کے بعد ابتدائی سماعت ہوگی پھر عدالت فیصلہ کرے گی کہ کس کو بلانا ہے اور کس کو نہیں’ عدلیہ کی جانب سے کیس کی ابتدائی سماعت پر دیئے گئے ریمارکس کو کامیابی قرار دینا قوم کو اور خود کودھوکہ دینے کے مترادف ہے ‘ ناہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیاجائے وہ حق میں آئیں یا خلاف تاہم پی ٹی آئی کا یہ شروع دن سے ہی وطیرہ رہا ہے کہ صرف حق میں آنیوالے فیصلوں کی جے جے کار کی گئی مگر حق میں نہ آنے والے فیصلوں کو کھلے عام مسترد کیا گیا جو کہ قابل مذمت ہے ‘ عمران اپنے رویے میں تبدیلی کریں ورنہ انصاف ان سے کوسوں دور چلا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Hafeez Bawa

Hafeez Bawa

فیصل آباد : امیدوار برائے سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے کہا ہے کہ ملکی معیشت سے کھلوا ڑ کرنے والے ملک وقوم کے کسی صورت بھی وفادار نہیں ہوسکتے’ طویل عرصے سے انڈسٹری کے جن پہیوں کو زنگ لگا ہوا تھاوہ پوری رفتار کے ساتھ آج گھوم رہے ہیں یہ سب حکومت وقت کی شاندار اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے مگر ان گھومتے پہیوں میں ڈور سمیت دیگررکاوٹیں کھڑی کرنیوالے بھی میدان میں آچکے ہیں تاہم غیروں کے ایجنڈ ے کی تکمیل کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور ملک اس طرح ترقی کی عظیم شاہراہ پر گامزن رہے گا ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ترقی کی رفتار کوپوری دنیا تسلیم کررہی ہے اورموڈیز نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ملکی معیشت کو ٹاپ 10 میں شامل کیا ہے ‘ انڈسٹری کو تو انائی بحران سے نکال کر اسے مسلسل گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں روزگار کے وسیع مواقع عوام کو میسر ہو رہے ہیں ‘ مہنگائی کی شرح گزشتہ 39 سالوں کی کم ترین سطح پر آچکا ہے اس کے باوجود نامعلوم ایشوز کو سامنے رکھ کر میوزیکل شوز کرکے عوام کو مشکلات میں مبتلا کیا جارہا ہے ‘ اسلام آباد بند کرنا احتجاج یاسیاست نہیں بلکہ بہت بڑا جرم اور ملک کے ساتھ غداری ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیاجائیگا ‘ غداری کے مرتکب ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اورجن لوگوں کے پیچھے لگ کر ترقی کے آگے فل سٹاپ لگانا چاہتے ہیں ان سے جان چھڑائیں ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔