فیصل آباد: کنکشن ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ستیانہ روڈ پر مقبول ٹاؤن میں بارش کے بعد بجلی بند ہونے کی شکایت پر 50 سالہ لائن مین یونس بجلی کنکشن ٹھیک کرتے ہوئے کھمبے میں کرنٹ آنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

شہریوں کی جانب سے ریسکیو کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اہلکار کی لاش کھمبے سے اتاری اور میت ورثا کے حوالے کر دی۔