فیصل آباد: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ، بچہ جاں بحق

Firing

Firing

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں کرکٹ کھیلنا بھی جرم ٹھہرا ، کھلے گراونڈ میں کرکٹ کھیلنے پر ہمسائے کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گزشتہ روز تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقے کلر کالونی میں کرکٹ کھیلنے سے منع نہ ہونا زندگی گنوانے کے مترادف ٹھہرا ۔ گھر کے سامنے کھلے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں کو روکا گیا تو بچوں کے منع نہ ہونے پر ہمسایوں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 11 سالہ حمزہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ، بچے کے والد کا کہنا ہے اسے انصاف دیا جائے۔

واقعہ کے بعد بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے آلائیڈ ہسپتال منتقل کی گئی جہاں 12 گھنٹے تک لواحقین کو پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کا انتظار کرنا پڑا ۔ جبکہ دوسری جانب تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں 11 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ بچے کے چچا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ بچے کی ہلاکت پر لوگوں کی بڑی تعداد انکے گھر تعزیت کیلئے موجود تھی۔