سب سے پہلے فیصل آباد میں ترقیاتی کام کروانے کا سہرا تسنیم احمد نورانی کے سر تھا

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے جناح کالونی اور اس کے گرد ونواح کی تمام سڑکات کو کارپٹ کروانے اوردیگرتعمیراتی کام شروع کروانے پر ڈی سی اوسردار نورالامین مینگل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے فیصل آباد میں ترقیاتی کام کروانے کا سہرا تسنیم احمدنورانی کے سر تھا۔

جنہوں نے شہر کا ماسٹر پلان بھی بنایا تھا ‘ تاہم حقیقی معنوں میں شہر کو ترقی کی عظیم شاہراہ پر نورالامین مینگل نے چڑھایا ہے’ ایکسپریس وے’ فلائی اوور’ انڈر پاسز ‘ پارکس کی تزئین و آرائش ‘ فٹ پاتھ کے ساتھ جدید اور خوبصورت ٹائلیں لگوا کر ڈی سی او نے فیصل آباد سے اپنی محبت کا بہترین ثبوت دیا ہے’ انہوں نے کہا کہ سردار نورالامین مینگل وہ واحد بیوروکریٹ ہیں جو کہ ہمیشہ فیصل آباد کو لائلپور کہتے ہیں اور اسے اصل لائل پورکی شکل میں لانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں’ باغ جناح اورکلیم شہید پارک کو جس طرح انہوں نے جاذب نظر بنایا۔

اس کی مثال ملنا مشکل ہے ‘ امید ہے کہ فیصل آباد کے عوام کارکردگی کے حوالے سے ڈی سی او نورالامین مینگل کی خدمات کو مدتوں فراموش نہیں کرسکیں گے۔ حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ جناح کالونی اورگردونواح کی سڑکات کو ایک طویل عرصہ سے نظرانداز کیا جارہا تھا تاہم نورالامین مینگل نے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ان سڑکات کوشروع کروایا جس پر ان تمام علاقوں کے رہائشی نورالامین مینگل کے شکرگزار ہیں۔