فیصل آباد : منشیات فروشوں کے ڈیرے، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں موت کے سوداگروں نے ڈیرے ڈال لئے، بیوپاریوں نے گلی گلی، محلے محلے منڈیاں سجا لیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

فیصل آباد شہر کے مرکز میں کھلےعام منشیات بک رہی ہیں، لائنیں لگائے منشیات کے عادی یہ لوگ، کچھ اور نہیں اپنے لیے نشہ ہی خرید رہے ہیں اور منشیات بیچنے والے بغیر کسی خوف کے اپنی دکان چلا رہے ہیں، شہر میں جگہ جگہ منشیات کے عادی افراد نشہ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں،

نشے کے خریداروں کا کہنا ہے کہ رقم پاس ہو تو شہر بھر میں جہاں سے مرضی ہو، منشیات خریدی جا سکتی ہے۔ یہ آرام سے مل جاتا ہے ہر جگہ سے مل جاتا ہے ۔فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہی ہے،گزشتہ ایک ماہ میں دو سو سے زائد ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں۔جہاں جہاں ہمیں انفارمیشن مل رہی ہے

وہاں لسٹیں بنا کر متعلقہ تھانوں کو بجھوائی جا رہی ہے ہمارے پاس اطلاعات یہ بھی ہیںکہ پولیس والوں کی مدد سے یہ کام ہو رہا ہے آپ دیکھیںگے کہ انکے خلاف بھی کام ہو رہا ہے۔

فیصل آباد کے شہری منشیات کی بڑھتی لعنت سے پریشان ہیں، انکا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے، اس مکروہ کاروبار کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں قوم کے معماروں کو اس زہر سے بچایا جا سکے۔