فیصل آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کی مزاحمت

Vendors Protest

Vendors Protest

فیصل آ باد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ٹریفک پولیس کے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران دکانداروں اور ٹریفک وارڈنز میں گالم گلوچ اور دھکم پیل ہو گئی۔

سٹی ٹریفک پولیس نے گمٹی چوک سے لے کر کارخانہ بازار چوک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے سڑک پر کھڑی موٹرسائیکل اور فٹ پاتھ سے سامان اٹھا لیا۔ اس دوران دکانداروں نے موٹرسائیکل اٹھانے سے منع کیا تو ٹریفک وارڈنز اور دکانداروں کے درمیان شروع ہونے والی تلخ کلامی گالم گلوچ اور دھکم پیل تک جا پہنچی۔

ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ ٹریفک کی روانی کیلئے سڑک پر غلط پارکنگ کرنے اور فٹ پاتھ واگزار کرانے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکل کہاں کھڑی کریں ، کوئی متبادل پارکنگ بھی موجود نہیں ہے۔