فیصل آباد: فلائی اوور کی تعمیر کے دوران کرین کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

Faisalabad Child Died

Faisalabad Child Died

فیصل آباد (جیوڈیسک) جھال چوک میں فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ وہاں کھیلتا ہوا نو سال کا نعمان کرین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، لواحقین نے لاش عبد اللہ پور چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بچے کے والد نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ احتجاج کے باعث جڑانوالہ روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گئی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ کرین ڈرائیور کو سزا ضرور ملے گی۔ ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والا احتجاج پولیس کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا اور مظاہرین منتشر ہو گئے۔