فیصل آباد کی خبریں 12/11/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے ایک اخبار میںشائع ہونے والی خبر پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق چوہدری شیرعلی گروپ کے ساتھ ہے اورمجھے اپنے گروپ پر فخربھی ہے اور بھروسابھی میںنے کسی دوسرے گروپ کے ساتھ کوئی ملاقات کی ہے نہ مذاکرات میرے مخالفین میری دن بدن مستحکم ہوتی پوزیشن اور اپنی متوقع شکست کومد نظر رکھتے ہوئے اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیںہے،انہوںنے کہا کہ میںنے اپنے گروپ سے ہٹ کر کسی اور کی حمایت کرنے بارے سوچا بھی نہیں ہے ،افواہیںاور غلط فہمیاں پھیلانے والے یاد رکھیںکہ جھوٹ کے کوئی پائوں نہیں ہوتے اور بندہ جتنا مرضی جھوٹ بول لے آخر ایک دن اس نے بے نقاب ضرور ہونا ہوتا ہے ،ایک اخبار میں بغیر تصدیق کیے جو کچھ بھی تحریر کیا وہ حقائق کے منافی ہے ،جس کی میں پرزور تردید کرتا ہوں اورمیر ی میڈیا سے گزارش ہے کہ میرے نام سے جڑی کسی بھی خبر کی اشاعت سے پہلے مجھ سے تصدیق ضرور کر لی جائے جس سے کسی بھی قسم کی غلط فہمی پیدا ہونے کا امکان ختم ہو جائے گا،جو لوگ اس طرح کی بے پرکی اڑا رہے ہیں انہیں منہ کی کھانا پڑے گی ،قیادت کو مجھے پر مکمل یقین اور بھروسا ہے اسی لیے قیادت میرا ساتھ دے رہی ہے جس پر میں قیادت کاشکر گزار ہو ں اور عہد کرتا ہوں کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں میئر شپ کاالیکشن جیت کر مخالفین کو کرارا ہ جواب دیتے ہوئے ثابت کرونگا کہ میںنے اپنے گروپ کے علاوہ اور کسی سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں جوڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاںنے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے حلقہ 110مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ خواجہ آصف کے حق میں آنا حق و سچ کی فتح اور تحریک انصاف کیلئے نوشتہ دیوار ہے،ریٹرنگ آفیسر ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے بعد اب سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اور انکے حواری صرف قوم کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیںمگر ان کے پلے کچھ بھی نہیں ہے ،اس سے قبل ایاز صادق کیس ابہام کی وجہ سے تحریک انصاف کے حق میں چلا گیا تھاتاہم اس مرتبہ ہم نے پوری تیاری کے ساتھ میدان لگایااو رکامیابی حاصل کی ،انہوں نے کہا کہ جس طرح اس کیس میں تحریک انصاف کے وکلاء کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے اسی طرح اب پاناما لیکس کیس میں بھی ہو گااورعمران خان ،شیخ رشید اور دیگر کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں گے جس کے نتیجہ میں عدالت میاںنواز شریف اور انکی فیملی کو اس کیس سے باعزت بری کردے گی ،اس کے بعد عمران خان کی سیاست کے آگے فل سٹاپ لگ جائے گا،حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ اگر عمران خان اور ان کے دیگر حواری چاہیں تو پاکستان دنوں میں ترقی کر کے چین ،جاپان ،کوریا کی معیشت کے برابر کھڑا ہو سکتا ہے مگر وہ کیوںچاہیںگے کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو پھر تحریک انصاف کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ،عوام پہلے ہی ان کی منفی سیاست کو رد کر چکے ہیں جو کہ پوری قوم کو نظر آرہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے جنرل سیکریٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکریٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110کا فیصلہ آنے کے بعد اب عمران خان کو سیاسی میدان سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ،کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے ہر جلسہ میںیہی بات کہتے رہے ہیں کہ (ن) لیگ کی ایک او ر وکٹ گرنے والی ہے مگر الحمد اللہ وہ وکٹ محفوظ ہے تا ہم ان کی سیاست کا مورال ضرور گر گیا ہے اور لوگ یہ بات سمجھنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ عمران خان کی سیاست بالکل فضول اور تنقید برائے تنقید کے سوا کچھ بھی نہیں ،یہ گزشتہ 3برسوںسے عوام کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ ملک کو بدترین بحرانوںمیں مبتلا کر کے اقتدار (ن) لیگ کے حوالے کیا گیا مگر میاںنواز شریف نے ہر بحران کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور انتہائی ذہانت کے ساتھ ان بحرانوں کا خاتمہ کیا ،آج ملک بھر میں توانائی بحران تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ترقیاتی کام ہر سطح پر ہو رہے ہیں اور لوگ ان کاموںسے بہت خوش ہیں،لیگی رہنمائوں نے مزید کہا دھرنا گروپ جس طرح ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے کا خواہاں تھا وہ تو کسی صورت پورا نہیںہو سکا مگر عوام کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خوا ب ہر قیمت پر پورا ہو گا اور پاکستان دیگر تمام ترقی یافتہ معیشت کی برابری کرسکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا،جنرل سیکریٹری میاں تنویر ریاض،چیئرمین ظفر اقبال سندھو و دیگر عہدیداران طارق محمود قادری،رانا خالد محمود،شیخ زاہد،چوہدری عبدالوحید،مرزا دائود ابراہیم ،ملک اکبرحیات،رانا عبدالحمید،میاںعابد،حاجی شکیل ،عرفان منج اور شکیل عابد بھٹی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ صدر بننا صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کیلئے بھی کوئی اچھا شگون نہیںہے،اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوںکیلئے وہ جس قسم کے عزائم ظاہر کرتا رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ حقیقی معنوںمیں یہودی ہے اور ہمارے نبی کریم ۖ یہ فرما چکے ہیں کہ یہود و نصارا مسلمانوں کے کبھی دوست نہیںہو سکتے ،موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اب حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی انتہائی محتاط انداز میں ترتیب دیناہو گی کیونکہ پہلے اگر امریکہ پاکستان کے ساتھ تھوڑ ا بہت کندھا ملا دیتا تھا تو اب وہ سکوپ بھی ختم ہو گیا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی متعصب لیڈر اور سیاست سے نابلد شخصیت ہے ،جس کا سیاست کے ساتھ دوردور کا بھی کوئی تعلق واسطہ نہیںموصوف ایک کسینو چلانے والے امریکہ کے مشہور جواریے ہیں اور ان کو نہیںمعلوم کہ دنیا کو کیسے ساتھ لیکر چلنا ہے اس کے برعکس باراک اوباما چونکہ ایک سیاستدان تھے اس لیے وہ سیاسی میدان میں کامیا ب بھی ٹھہرے اب یہ عجیب و غریب نسل کا ایک غیر سیاسی بندہ مبینہ سپر پاور بن چکا جو کہ نہیںبننا چاہیے تھا مگر شاید اللہ کو یہ ہی منظور تھا اور ہم اسے اللہ کی رضا سمجھتے ہوئے قبول تو کر لیتے ہیں مگر ہمیں اس قسم کی خارجہ پالیسی اختیارکرنا ہو گی کہ پاکستان کو کسی صورت بھی اس متعصب شخص کے آگے کبھیہاتھنہ پھیلانا پڑے ورنہ مسلمانوں کے باریمٰں اس کے جو خیالات ہیںیہ اس پر عملہ جامہ پہنانے میں ایک منٹ بھی نہیں لگائے گا۔