فیصل آباد کی خبریں 16/11/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نے جس طرح ملک کی سب سے بڑی عدالت کا وقت ضائع کرنا شروع کیا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے ،دنیا بھر کے اخبارات کے تراشے اٹھا کر بطور ثبوت پیش کرنا درحقیقت عدلیہ کے ساتھ بہت بڑ امذا ق ہے،ان لوگوں کے پاس ہمارے قائد کیخلاف کسی کیس کے ثبوت نہیں ہیں یہ لوگ دراصل ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ،یہ لوگ خود تو اندھیروں کے عادی ہیں اب یہ چاہتے ہیں کہ یہ ملک بھی اندھیرے میں ڈوبا رہے تو ایسا ہونا کسی صورت بھی ممکن نہیں،اللہ تعالیٰ نے ترقی پاکستان کے مقدر میں لکھ دی ہے اور اللہ کے لکھے کو کوئی مٹا نہیںسکتا،انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملاتو بجلی کی لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے روزانہ ہوتی تھی جو آج میاںنواز شریف کی جرات مندانہ پالیسیوں کی بدولت فقط 3 گھنٹے کی رہ گئی ہے ،مارچ 2017 تک یہ لوڈ شیڈنگ صرف 2اور دسمبر 2017تک نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی اور لوگوں کو بجلی بھی موجودہ قیمت سے نصف سے بھی کم میں ملے گی ،حکومت تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف حاصل ہو مگر تحریک انصاف یہ نہیں چاہتی اس کی خواہش صرف پتھرو ں کا زمانہ ہے مگر ہم موٹر وے کے زمانے میں رہ رہے ہیں کسی بھی ترقی دشمن کی خواہش اور پالیسی یہاںنہیں چلے گی یہاںصرف وہ ہو گا جو عوام چاہیں گے،تو ۔تو کی سیاست کرنے والے صرف سڑکوں کی خاک چھانیں گے اور ہم جس مقصد کیلئے اقتدار میں آئے ہیں وہ مقصد حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کئے جانیوالے ثبوت شریف فیملی کی سیاست کے آگے فل سٹاپ لگانے کیلئے کافی ہے،ان ثبوتوں کی روشنی میں صرف نواز شریف ہی گھر نہیںجائینگے بلکہ شہباز شریف حمزہ اور کیپٹن صفدر کی سیاست کوبھی گرہن لگ جائے گا،انہوں نے کہا کہ تیسری ہی پیشی پر شریف فیملی کا اپنے وکیل کو تبدیل کرنا دراصل معاملے کو طول دینے کی گھنائونی سازش ہے اگر ان لوگوں کو سلمان بٹ پراعتماد نہیں تھا تو پہلے ہی شیخ اکرم کو وکیل کر لیتے اب نئے وکیل موصوف کو اسی کیس کو پڑھنے کیلئے وقت درکار ہو گا ،سپریم کورٹ ایسے تاخیری حربوں کا از خود نوٹس لے ،انہوں نے حسن ،حسین اور مریم کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو جھوٹ کا پلندہ اور قطر کے شہزادے کے دستخط شدہ ثبوتوںکو ایک نیاپنڈورہ بکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ عدالت میں وہ چیز پیش کی جاتی ہے کہ جس کے متعلقہ بندے کو اگر عدالت طلب کر ے تو وہ پیش ہو اب قطری شہزادہ کسی صورت بھی سپریم کورٹ پیش نہیں ہوگا،اس قسم کے اقدامات کر کے یہ شریف خود کو ”سیانا کوا”ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر یہ یاد رکھیں اب ان کی بادشاہت نہیں چلے گی،امید ہے عدالت جلد اس کیس کا فیصلہ سنائے گی جو کہ پوری قوم کیلئے ایک بہت بڑی خوش خبری ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بڑھتی جارحیت اور اس پر دنیا بالخصوص انسانی حقوق کے علمبردر ان ،او آئی سی اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم مزید توسیع ہوتے جارہے ہیں ،اب تو اس نے کراس بارڈر دہشت گردی شروع کر دی ہے جو کہ صرف بھارت اورپاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،دنیا کو معلوم ہے کہ دونوںممالک ایٹمی قوت ہیں اور اگر جنگ لگ جاتی ہے تو اس سے 100ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے مگر اس کے باوجود کوئی بھی ٹس سے مس نہیں ہورہا ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ہمارے 7بہاد رجوان شہید ہوئے،پاکستانی جواب میں بھارت کے 21سے زائد فوجی مارے گئے ،انہوں نے کہا کہ ا گر بھارت جنگ بندی معاہدے پر عمل نہیں کرتا تو پھر مجبوراً ہمیں بھی کچھ ناگزیر اقدامات کرنا پڑیں گے اور جب پاکستان نے کوئی اقدام کیا تو پوری دنیا چیخ اٹھے گی ،اس لئے دنیا معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر بھارت کی غنڈہ گردی کو بند کروائے اس سے پہلے کہ بات بہت آگے نکل جائے اور کسی کو پچھتانے کا بھی موقع نہ ملے،پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔