فیصل آباد :اسلام نگر میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

Wall Collapse

Wall Collapse

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں اسلام نگر کے علاقے میں گھر کی دیوار گر گئی ، ملبے تلے دب جانے والے پانچ بچوں میں سے دو موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فیصل آباد کے علاقے اسلام نگر میں محرم الحرام کے سلسلے میں لنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک خستہ حال دیوار بچوں پر جا گری جس سے پانچ بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے دو موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہونے والوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 سالہ احسن اور تین سالہ عطا صمدانی شامل ہے جبکہ 5 سالہ دانش 3 سالہ احمد اور دو سالہ عطا ربانی کا الائیڈ ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 3 سالہ احمد کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔ لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔