فیصل آباد کی خبریں 11/12/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں فضائی سفر کو انتہائی محفوظ کہا جاتا ہے اور دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یہ سفر محفوظ ہے تا ہم کسی بھی قسم کا حادثہ ہو جانا یہ سب اللہ کی طرف سے ایک امتحان ہوتا ہے اس میں کسی حکومت یا فرد واحد کو قصور وار ٹھہرانا قرین انصاف نہیں ہے،اپوزیشن لیڈر کا اس معاملے پر حکومت کو براہ راست قصور وار قرار دینا اچنبھے کی بات ہے ،انہوں نے کہا کہ پائلٹ کی طرف سے کی جانے والی آخری کال کے مطابق جہاز ان کے کنٹرول سے باہر نکل چکا تھا اور کال چلنے کے چند لمحوں بعد ہی پائلٹ کا ائیر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منطقع ہو جاتا ہے ایسے حالات میں حکومت یا کوئی اور بھی ہو فوری طور پر کسی کو فضائی مدد فراہم سے قاصر ہے ،لہذا الزام تراشی کم از کم وہ کی جائے جس کو عقل بھی تسلیم کرتی ہو ،انہوں نے کہا کہ سیاسی الزام تراشیاں اور حقائق الگ الگ چیزیں ہیں عمران خان ایک عرصہ سے پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر حکومت پر براہ راست اور کڑی تنقید کرتے رہے ہیں مگر جب سپریم کورٹ نے انہی کے مطالبات پر ایک عدالتی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تو موصوف نے سپریم کورٹ پر ہی عدم اعتماد کر دیا جو کہ ملکی تاریخ کا ایک انوکھا فیصلہ ہے ،جب تمام فریقین خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں تو پھر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم کرنا بھی ضروری ہوتا ہے ادھر عدالتی کارروائی ختم ہوتی ہے تو چند لوگ عدالت کے باہر اپنی ہی عدالت لگا کر کھڑے ہو جاتے تھے تا ہم جب عدالت نے کچھ کرنے کی ٹھانی تو یہ لوگ بھیگی بلی بن گئے اور راہ فرار اختیار کیا ،اب قوم کو ان کا اصل چہرہ پہنچا لینا چاہیے کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو ایک عرصہ سے ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے میں مگن تھے پانی میںمدانی ڈال کر یہ لوگ تماشا لگاتے رہے مگر جب فیصلے کی گھڑی آئی تو سر پر پائوں رکھ کر بھاگ نکلے لہذا یہ لوگ خود کو اب سیاست سے ہمیشہ کیلئے آئوٹ ہی سمجھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( )انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا ،چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو، جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض، سینئر نائب صدر طارق محمود قادری ودیگر عہدیداران رانا خالد محمود ،چوہدری عبدالوحید ،شیخ زاہد سعید خالد محمود قاسمی ،مرزا دائود ابراہیم ،رانا عبدالحمید ،ملک اکبر حیات ،حاجی شکیل احمد، میاں عابد، شکیل عابد بھٹی اور عرفان منج نے کہا ہے کہ المناک فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے دکھوں کا مداوانہیں کیا جاسکتا پی آئی اے کے چیئرمین کوفوری عہدے سے برطرف کیا جائے انہوںنے کہا کہ پی آئی اے کے ATRطیارے پرواز کے کسی صورت بھی قابل بھروسہ نہیں مگر پھر بھی ایسے طیاروں کو ڈومیسٹک پروازوں کیلئے ان علاقہ جات جن میں پہاڑی ایریاز کی بھرمار ہے کو استعمال کیا جانا انسان زندگیوں کو خطرات میں دھکیلنے کے مترادف ہے انہوںنے مزید کہا کہ حکومت وقت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی کہ وہ حادثہ کی تحقیقات کروائے ہوئے ذمہ داران کو احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے تاکہ آئندہ ڈومیسٹک پروازوں کیلئے فرسودہ طیاروں کا استعمال روکا جاسکے۔