فیصل آباد کی خبریں 20/2/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مزارات کا رخ کر کے اپنی موت کو آواز دی ہے’ہمیں پورا یقین ہے کہ انسانیت کے ان دشمنوں کا انجام انتہائی عبرت ناک اور خوفناک ہوگا کیونکہ جس جگہ کا ان بزدلوں نے انتخاب کیا وہ جگہ عرصہ دراز سے فیوض و برکات کی آماجگاہ ہے ‘ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے اور اپنی منتیں مانگتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ لوگوں کی منتیں بھی پوری کرتے تھے’ دہشت گردوں نے ایسی جگہ کا رخ کرکے اپنی موت کو انتہائی اذیت ناک بنا لیا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور افواج پاکستان نے ان ملک دشمنوں کے خاتمے کا جو سلسلہ شروع کیاتھا وہ انتہائی کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہاتھا مگر چند مٹھی بھر عناصر جو کہ قبائلی علاقہ جات سے جان بچا کر ادھر نکل آئے تھے وہ آسان ٹارگٹ تلاش کرکے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں تاہم جہاں سینکڑوں ملک دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا وہاں یہ چند لوگ بھی نہیں بچ پائیں گے’ آج عسکری و قومی سیاسی قیادت کی سوچ صرف ایک نکتے پرمرکوز ہے کہ ہم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کرتا ہے اور پرعزم بہت جلد اپنے پایہ تکمیل کو پہنچے گا جبکہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک کے طور پر جانا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن تاجران وکیلاں والی گلی نمبر4 تا7 ایسوسی ایشن کچہری و چنیوٹ بازار کے صدر ڈاکٹرمحمود یوسف ‘ جنرل سیکرٹری حاجی قدیر ظہیر ‘ سرپرست اعلیٰ حاجی الیاس ود یگر عہدیداران خواجہ محمد احمد’ حاجی سیف اللہ ‘ شیخ احسان الٰہی ‘ گلزار احمدصدیقی’ شیخ محمد جہانگیر شیخ محمد طیب’ حاجی ظہیر الدین چشتی ‘ حاجی حسن دین اور شیخ محمد شفیق نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر کی شدید مذمت کرتی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے،ملک کا کوئی حصہ محفوظ نہیں،پانچ دنوں میں 8 دھماکے ہو چکے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سہون شریف میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 75 قیمتی جانوں کے ضیائع پراپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کب تک شہداء کی لاشیں اٹھاتی رہے گی، حکومت اور سیکورٹی اداروں کو اپنی سوچ کا انداز بدلنا ہوگا، حکومت کو چاہیے کہ اب مصلحت پسندی کا دور ختم کر کے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جا ئے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کے بعد کوئٹہ،پھر پشاور اور اب آواران اور سیہون شریف ، دہشت گردوں نے پورے ملک کے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ،دہشتگردی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ انتہائی تشویش ناک بات ہے ۔ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کاامن خراب کرنے کی کوششیں کررہی ہیں، ان عناصر کاقلع قمع کرنے کے لیے سنجیدگی سے فوری اقدمات نہ کئے گئے تو حالات مزید خراب ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا ‘ چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ سینئرنائب صدر طارق قادری ودیگر عہدیداران راناخالد محمود ‘ شیخ زاہد سعید ‘چوہدری عبدالوحید ‘ مرزا دائود ابراہیم’ رانا عبدالحمید ‘ حاجی شکیل احمد’ میاں ابوبکر جواد’ خالد محمود قاسمی اور عرفان منج نے بلوچستان کے علاقے آواران میںفوجی قافلے کے قریب دھماکے اور سیہون شریف میںلعل شہباز قلندر کے دربار کے احاطے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اورکیپٹن طہ اور فوجی جوانوں کی شہادت اور زائرین کے جاں بحق و زخمی ہونے پر پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلایا جائے۔پاکستانی قوم کب تک شہداء کی لاشیں اٹھاتی رہے گی۔ملک کا کوئی حصہ محفوظ نہیں۔پانچ دنوں میں سات دھماکے ہو چکے ہیں۔مصلحت پسندی کا دور ختم ہو چکا،دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور کے بعد کوئٹہ،پھر پشاور اور اب آواران اور سیہون شریف ،ہر روز دھماکے ہو رہے ہیں ۔دہشتگردی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ انتہائی تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کاامن خراب کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔جب تک ان عناصر کاقلع قمع کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدمات نہیں کیے جاتے ملکی حالات بہترنہیں ہوسکتے۔دھماکوں میں قیمتی جانوں کاضیاع انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ملت اسلامیان پاکستان کے عزم وحوصلے کو ختم نہیں کرسکتیں۔سیاسی وعسکری قیادت معصوم اور بے گناہ جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو مقام عبرت تک پہنچائے۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدرد ی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ـ رہنمائوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعاکی ہےـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد :پیپلز پارٹی پی پی 67 کے راہنما چوہدری نجف وڑائچ نے سیہون شریف خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی خانقاہوں کو نشانہ بنانا دراصل یزیدیت کی انتہا ہے’ ان درندوں نے جس بربریت کا مظاہرہ کیا اس کے لیے صرف لفظ مذمت کافی نہیں ہے ‘ ہمارا بس چلے تو ہم ان درندوں کو چن چن کر ہر شہر کے بڑے چوک میںالٹ لٹکا کر پہلے ان کو نشان عبرت پکڑ سکیں’ انہوں نے کہاکہ حالیہ دہشت گردی کی بدترین لہر کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ حکومت داخلہ اور خارجہ بلکہ ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ‘ کہاں ہیں چوہدری نثار جو یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ ہم نے دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کردیا ہے یہ سب جھوٹ اور خوش فہمی کے سوا اور کچھ نہیںتھا’ کچھ وقت کے لیے یہ ملک و اسلام دشمن عناصر خاموش ہوگئے توحکمران بھی ریلکس ہوگئے جس کا فائدہ اٹھا کر دہشتگرد ایک مرتبہ پھر منظم ہوئے اوراپنی مذموم کارروائیوں کو پھر شروع کردیا اگر حکومت ریلکس ہونے کی بجائے نیشنل ایکشن پلان پر مربوط طریقے سے عمل کرتی تو قوم کو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتے’ پیپلزپارٹی سٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی پوری قیادت سانحہ لعل شہباز مزار کے شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کے غم میں برابر شریک ہے اوردعاگو ہے کہ اللہ شہداء کے درجات بلند کرے اور ملک دشمنوں کو نیست و نابود کرے(آمین)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : چیئرمین سٹی کونسل 150 اور سابق نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ مخالفین کا یہ کہنا قطنی طور پر دست نہیں کہ حکومت داخلی وخارجی سطح پر نا کام ہو چکی ہے ، 2013 کو جب مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا تو وطن عزیز کا کوئی کونہ بھی محفوظ نہیں تھا ، روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی وار داتیں ہو تی تھیں کوئی گھر میں محفوظ تھا نہ گھر کے باہر حتی کہ مساجدتک محفوظ نہیں تھیں تاہم گذشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران چند اکا دکا واقعات کے سوا کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہو ا تھا تاہم 2017 ء ملک و قوم کیلئے کوئی بڑی خوشخبری لا نے کی بجائے دہشتگردی کی نئی لہر لیکر نمودار ہو رہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا کوئی علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ، دنیا کا کوئی بھی ملک اس نعمت سے محروم نہیں مگر اس بات کو تسلیم کر نا چاہئے کہ افواج اور حکومت نے ایک پیج پر رہتے ہوئے ان ملک دشمنوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنی تمام توانا ئیاں صرف کیں اور کر بھی رہے ہیں ، حالیہ پانچ روز میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں مگر عوام کے حوصلے پست نہیں ہو ئے پوری قوم دہشتگردی کو پڑے اکھاڑ پھینکے کیلئے متحد اور متفق ہے ، یہی اتفاق وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا نے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ 90فیصد تک دہشتگردی ختم کرنے کے حکومتی دعوے سراسر جھوٹ کا پلندہ قرار پائے ہیں۔صرف پانچ روز میں ملک دشمنوں کی حکومتی رٹ کو اپنے پائوں تلے روندتے ہوئے120سے زائد افراد کو موت کی وادی میں دھکیل کر حکمرانوں کو اپنی موجودگی بارے”پکی”اطلاع دیدی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر ہونیوالے حملے کے بعد جنرل راحیل شریف نے نیشنل ایکشن پلان دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر ااس پر اسکی روح کے مطابق عمل ہوگیا تو اگلے دو سے تین برسوں تک پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے جنرل (ر)راحیل شریف کی ہدایات پر عمل نہ کرکے پوری قوم کو دہشتگردی کی جلتی بلتی بھٹی میں دھکیل دیا جس کا خمیازہ وطن عزیز کے بے گناہ عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر صرف 8سے 10فیصد تک عمل ہوا اس کی نسبت خیبر پی کے میں 72’سندھ میں 54اور بلوچستان میں 68فیصد تک عمل ہوا اس سے ظاہر ہوا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریوں کو حکمران اپنے ہاتھوں سے پانی دیکر اسے توانا درخت بنا رہے ہیں۔لہٰذا حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں کی تمام تراگرذمہ داری پنجاب پر قابض حکمرانوں پر عائد کی جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آخر میں درسگاہ لعل شہباز قلندر پر ہونیوالی دہشتگردی میں شہید ہونیوالوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔