فیصل آباد: مٹی کے تیل کی بدترین قلت، 100 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا

Oil

Oil

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں 2000 سے زائد صنعتی یونٹس ہیں۔ یہاں پینٹ فیکٹریوں، ورکشاپوں، پروسیسنگ ملوں، چھوٹے اور بڑے کارخانوں کے علاوہ مٹی کے تیل کو گھریلو استعمال میں بھی لایا جاتا ہے، لیکن انتظامی نااہلی کے باعث فیصل آباد کے شہریوں کو مٹی تیل کے تیل کی بدترین قلت کا سامنا ہے جسکی وجہ سے آئل ڈیلرز نے مٹی کے تیل کی قیمت 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے تک کر دی ہے۔

آئل ڈیلرز مٹی کے تیل کی قلت کا ذمہ دار پٹرولیم کمپنیوں کو قرار دیتے ہیں، جنکا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے انکو تیل کی سپلائی فراہم نہیں کی گئی، جسکی وجہ سے انکے کاروبار ٹھپ پڑے ہیں۔

ایک جانب تو مٹی کے تیل کی قیمت کو لگی ہوئی آگ سے مافیا شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔