فیصل آباد : 35 جوڑوں کا زندگی بھر ایک ساتھ رہنے کا عہد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سجی 35 اجتماعی شادیوں کی خوبصورت تقریب جس میں خوب سج دھج کے آئی دلہنیں اور دلہے بھی تھے خوشی سے سرشار

، یہ ٹپے ماہئے گاتی خواتین شریک ہیں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ، جہاں 35 نئے جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

دلہے سج دھج کر پنڈال میں آئے تو دلہنیں بھی ہاتھوں میں مہندی لگائے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کئے تقریب میں موجود تھیں ۔

زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلہا ، دلہنیں خوش نظر آئیں تو باراتیوں کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانا نہ تھا ۔ دلہنوں کو ایک ایک لاکھ روپے مالیت کا جہیز دیا گیا جبکہ دلہوں کو سلامیاں دی گئیں ۔

اس موقع پر شریک دلہنوں نے اجتماعی شادیوں کی تقریب کو خوش آئند قرار دیا ۔ اس خوبصورت تقریب میں باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔