فیصل آباد کی خبریں 29/4/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر محمد اقبال انجم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کے ایم پی اے نے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اوراس وقت حلقہ میں کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔ مختلف روڈز کی تعمیر، ریسکیو 1122کاقیام، تحصیل کمپلیکس، چناب کالج اورتحصیل ہیڈ کوار ٹرہسپتال کیلئے فنڈزانکی عوام سے منہ بولتاثبوت ہے، ان خیالا ت کا اظہا رانہو ںنے گزشتہ روزاپنی رہا ئشگاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ناظمین یوسی میاںمظفرمحمود ،میاںنو رمحمد،نمبردا رمیا ںسلطان محمود،چیئرمین یونین کو نسل میاںمحبوب احمد سیال ،حا فظ نور محمد،ملک محمدعمرریاض اوردیگر بھی موجود تھے۔انہو ںنے مزیدکہاکہ ٹی ایچ کیوہسپتال میںڈاکٹرزاور عملہ دن رات مریضوںکیلئے کو شا ںہے۔انہوںنے کہا کہ تحصیل بھرکی سیوریج کے نظام کوبہتربنانے کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری بھی ہو چکی ہے ،جب بھی اس گرو پ کوموقع ملاہے انہوںنے حلقے کی پسماندگی کوختم کرنے کیلئے اربوںروپے کے پرا جیکٹ منظورکروا کے حلقے کی پسماند گی کو ختم کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد(نامہ نگار)آج کامیڈیاایک اکیڈمی کادرجہ رکھتاہے اوراسکی رسائی ہرچھوٹے بڑے تک ہے مگرافسوس کہ زیادہ ترچینلزاپنے ڈرا موں،فیشن شوزاور دیگرپروگراموںکے ذریعے معاشرتی بگاڑکاشکاربن رہے ہیںاوربے حیائی کوفروغ دیاجارہاہے ان خیالات کااظہا رنو جوان انجمن تاجران کے سینئرراہنماء محمد فاروق نجمی نے گزشتہ روزصحافیوںسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انکاکہناتھاکہ تار یخی، اصلا حی ڈرامے پیش کیے جائیںاوراسلامی شعائرکوفروغ دیاجائے تاکہ لوگوںمیںحیااورشرافت پیداہو۔انہوںنے مزیدکہاکہ خاص طور پرنو جوان نسل اورطلباء کے مستقبل کوہمیشہ پیش نظررکھاجائے۔

محمدعلی۔۔۔۔نامہ نگار۔۔۔۔ڈیلی سٹی نیوز۔۔۔رپورٹر