فیصل آباد کی خبریں 3/1/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی وائی او کے سابق سٹی صدر میاں سہیل یوسف نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت انتہائی قریب آچکا ہے کرپٹ حکمرانوں کے تمام فیصلے ملک و قوم کے خلاف ہیں ملک میں جاری مہنگائی بے روز گاری اور لا قانو نیت سے عام آدمی کی زند گی اجیرن ہو کر رہ گئی ہیںمسلم لیگ ن حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے بحران اور ناکام لیگ نے ملک و قوم کو بحرانوں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا پوری ن لیگ کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری ہی کافی ہے پانامہ لیکس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے نواز شریف کو لوٹ مار لا قوم کو حساب دینا ہو گا جس دن پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سٹرکوں پر نکلے کی تو حکمرانوں کا قتدار میں رہنا مشکل ہو جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میثاق جمہوریت کی وجہ سے جو آج جمہوریت قائم ہے وہ صرف بی بی شہید کی کاوشوں کا نتیجہ ہے پی پی پی کے جیالوں نے ہمیشہ آمر کے سامنے کلمہ حق کہا ہے اور قید وبند کی صعوبتین بھی ہمیں ڈگمگا نہ سکیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ہمیشہ عوام کے دلوں میں بستے تھے اور رہیں گے آج پاکستان اگر انکے وژن پر گامزن ہوتا تو کب کا ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا اور سو فیصد عوام کے پاس روزگار ہوتا اپنے قائد چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیںچیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک اشارے پر پی پی پی غیور جیالے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پرانے کارکن و رہنما دوبارہ منظم ہونے سے ایک بار پی پی پی بھر پور طریقے سے منظم ہو کر اگلا الیکشن لڑ کر چاروں صوبوں سے کامیاب ہو کر اپنی حکومت وفا ق میں بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد : چیئرمین سٹی کونسل 81راجہ سلیم عابد کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ دعا ہے کہ2017 تمام اہل وطن کیلئے سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو۔ سی پیک سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کی تکمیل کا سال ہوگا،پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اپریشنل ہو رہے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی نظام کے فعال ہونے سے نچلی وسطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،اور ترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا بلدیاتی ادروں کے ذریعے اقربا پروری اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا اس سے بہتر اور کوئی موثر نظام نہیں ہے۔۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنایا جارہا ہے ۔ مالیاتی خودمختاری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،اسی طرح اختیارات اور ذمہ داریوں کیساتھ جوابدہی بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انہیں اس پر ہر صورت پورا اترنا اترنا ہو گا2017 میںاحتجاج یا انتشار نہیں، صرف ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہوگی اورجولوگ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی روک کر تماشا لگانا چاہتے ہیں، وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام و نامرادرہیں گے۔ پاکستان کے باشعورعوام نے پہلے بھی احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کرمٹھی بھر سیاسی عناصر کو آئینہ دکھا دیا ہے اورالزام تراشی ،جھوٹ اوراحتجاجی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔