فیصل آباد کی خبریں 2/5/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : ہر دلعزیز لیڈر اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کیلئے جس طرح کا م کیا اور پالیسیاں بنائیں وہ ایک مثال ہے جو 3دیہائیوں سے بھی زائد عرصہ گزر جانے کے بعد اپنی جگہ قائم ہے ،بلاشبہ بھٹو شہید نے مزدوروں کیلئے جس قدر اقدامات کئے وہ آج تک کوئی اور نہیں کرسکا، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا سیف خالد نے محنت کشوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ یکم مئی جو کہ شکاگو کے ان عظیم محنت کشوں کی یاد منانے کا دن ہے جنہوںنے اپنے حقوق کیلئے اپنی جانیں تک قربان کردیں ،قائد عوام نے اقتدار سنبھالتے ہی یکم مئی کو چھٹی کا اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو اپنے حقوق مانگنے کا سلیقہ سکھایا ،لیبر یونینز کا قیام بھی اسی دور میں عمل میں آیا محنت کش طبقہ کبھی بھٹو شہید کی محبت اور شفقت کو فراموش نہیں کرسکتے ،انہوںنے کہاکہ انہی محنت کشوں اور مزدوروں کی بھر پور تائید و حمایت کے ساتھ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے بلاول کو مسند اقتدار پر بٹھا کر اپنے محنت کش بھائیوں کے تمام مسائل حل کرے گی اور ثابت کردیگی کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرسکتی ہے ۔

فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ حقوق کراچی ریلی میں شہر قائد کے رہنے والوں نے کثیر اور ریکارڈ تعداد میں شرکت کرکے اپنے ارادے ظاہر کردئیے ہیں اب کوئی چور ،لٹیرا ،پانامہ زدہ سیاستدان روشنیوں کے شہر میں اپنا سکہ نہیں جما سکے گا ،آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف صرف کراچی ہی نہیں بلکہ سندھ بھر سے پیپلز پارٹی اور متحدہ کا صفایا کردیگی جس کے بعد وہ اس شہر کو قائد اعظم کے خوابوں کے عین مطابق بنائے گی انہوںنے کہا کہ کئی کلو میٹر طویل ریلی میں لاکھوں پیدل افراد نے شرکت کرکے جس جوش و جذبہ کا اظہار کیا اس کی مثال ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے ،روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں تبدیل کرنیوالے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے رہنما باری باری اقتدار میں آنے کے باوجود یہاں سے کچر ا نہیں اٹھوا سکے مگر انتہائی ڈھٹائی سے ایک دوسرے پر الزامات لگاکر اپنی جان چھڑا لیتے ہیں مگر تحریک انصاف ان ڈھیٹ لوگوں کی پالیسیوں کو نہیں چلنے دیگی ،اقتدار سنبھالنے کے بعد کراچی کو پھر اس کی اصل شکل میں بحال کریں گے تاکہ مستقبل میں جیسے دبئی سے لوگ یہاں چھٹیاں منانے آتے تھے دوبارہ آسکیں ،رانا جاوید اشرف نے آخر میں مزید کہا کہ سندھ کے بعد عمران خان کا پڑائو پنجاب میں ہے لہذا تخت لاہور والے تیاری کرلیں اب ان کا چل چلائو قریب ہے ۔

فیصل آباد ( ) انصاف بزنس فورم کے صدر ظفر اقبال سندھو جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ،چیئر مین اجمل چیمہ ،سینئر وائس چیئر مین رانا سکندر اعظم و دیگر عہدیداران نے کہاہے کہ وزیر داخلہ کا پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ حکومت مٹی کے تیل سے ساڑھے 13ارب اور ڈیزل پر سے 12ارب روپے سیلز ٹیکس نہیں لے گی تو یہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے اگر حکومت ان مصنوعات پر سے ہر قسم کا غنڈہ ٹیکس ختم کردے تو پٹرول اور ڈیزل صرف 48روپے لیٹر عوام کو دستیاب ہوں گے ،30اپریل کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی حکومت نے اپنے اپنے ممالک میں پٹرولیم قیمتوں میں اپنی کرنسی کے مطابق 4سے 6روپے لٹر تک کمی کی جبکہ بھارت نے 50پیسے لیٹر قیمت کم کی مگر ان ممالک کے وزرائے خزانہ نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا کہ ہم ان مصنوعات پر ٹیکس نہیں لیں گے ،اس قسم کی ” بونگیاں ” مار کر حکمران پتہ نہیں کیا ثابت کر نے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی (ن ) لیگ کی حکومت ہے کہ جس کے دور اقتدار میں عوام پھلو ں کی مٹھاس کو ترس گئے ہیں ہر چیز پر ” سمدھی ” ٹیکس عائد کیا جاچکا ہے ،کراچی میں چکن 300جبکہ ملک کے دیگر حصو ں میں 280روپے کلو تک فروخت ہورہاہے سیب ساڑھے 3سو روپے کلو فروخت ہورہا ،حکمران بتائیں کہ کیا فروٹ صرف اشرافیہ کیلئے زمین پر اتار ا گیا تھا ہر چیز غریب کی پہنچ سے دور کرکے یہ کہنا کہ ہم سبسڈی دے رہے ہیں یہ وہ تاریخی جھوٹ ہے جو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن جائے گا جو یہ لوگ نگل سکیں گے نہ تھو ک سکیں گے ۔