فیصل آباد: پیپلز کالونی کے مختلف مقامات سے غیر قانونی نصب آہنی گیٹ اتار کر شاہرائیں کھول دی گئیں

TMA Madina Town News

TMA Madina Town News

فیصل آباد: ایڈمنسٹریٹر مدینہ ٹائون کی ہدایت پر پیپلز کالونی کے مختلف مقامات سے غیر قانونی طور پر نصب آہنی گیٹ اتار کر شاہرائیں کھول دی گئیں۔

تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر مدینہ ٹائون کنور اعجاز خالقی کی ہدایت پر ٹی او آر مدینہ ٹائون سعد الزمان نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ پیپلزکالونی نمبر ایک ڈی بلاک اور خواجہ اسلام روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بااثر افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر گلیوں میں لگائے گئے آہنی گیٹ اتار کر نصب درجن کے قریب آہنی گیٹوں کو قبضہ میں لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔

اس موقع پر ٹی او آر مدینہ ٹائون سعد الزمان کا کہنا تھا کہ آہنی گیٹ لگا کر کسی بھی فرد کو شہر کی شاہرائیں بند کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیں گی اورغیر قانونی طور پر گلیوں اور بازاروں کو بند کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا سلسہ جاری رہے گا۔