فیصل آباد : پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما رانا شفاقت قتل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ میں پیپلز پارٹی پی پی 53 کے صدر رانا شفاقت اپنے گھر چک نمبر 7 گ ب سے نکلے تو راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر قتل کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔