فیصل آباد اور مچھ میں 2 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

Hanging

Hanging

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد اور مچھ میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

سینٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کے مجرم ذوالفقار کو پھانسی دی گئی۔ مجرم ذوالفقار 2000میں 1ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے کے بعد اس کی ٹیکسی لے کر فرار ہوا تھا۔

ادھر سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے مجرم کو بھی پھانسی دے دی گئی۔ مجرم محمد موسی نے 2005میں علمدار روڈ پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔