فیصل آباد رپورٹرز ایسوسی ایشن کی عبوری تنظیم کا پہلا اجلاس صدر خرم شہزاد (سمائ نیوز) کی زیر صدارت ہوا

Meeting

Meeting

فیصل آباد (پ۔ر) فیصل آباد رپورٹرز ایسوسی ایشن کی عبوری تنظیم کا پہلا اجلاس صدر خرم شہزاد (سمائ نیوز) کی زیر صدارت ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری غلام دستگیر(ایکسپریس نیوز)، نائب صدرمحمد نورالامین (روزنامہ دنیا) ، فنانس سیکرٹری عمران علی (روزنامہ جنگ)، جوائنٹ سیکرٹری جہانگیر اشرف (سٹی 41)، ایگزیکٹو ممبران کاشف لاشاری (ڈان ٹی وی)، نعیم قیصر ٹیپو( دنیا نیوز)، حماد احمد( جیو نیوز)، سمیعہ رشید( 7 نیوز)، نصرت جمیل (البیان پاکستان)، اسمائ ریاض (سٹی 41) اور ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف اجمل ملک نے بطور مبصر شرکت کی۔

اجلاس کا ا?غاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اورباہمی مشاورت سے ایجنڈے کی کارروائی پر اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے دوران مشترکہ طور پر تنظیم کے انفارمیشن سیکرٹری کے خالی عہدے پر وقاص بیگ (جاگ ٹی وی ) کو نامزد کیا گیا۔ دیگر فیصلوں میں طے کیا گیا ہے کہ کہ فیصل آباد رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ممبر شپ فوری طورپر شروع کی جائے گی، فیصل ا?باد سے تعلق رکھنے والے رپوٹرز جن کا تعلق کسی بھی مقامی، علاقائی یا نیشنل اخبارات و ٹی وی چینلز سے ہو ان کی ممبر شپ کی جائے گی۔ممبر شپ کے لئے فارم سوشل میڈیا پر جاری کئے جائیں گے۔

ہر وہ رپورٹر جو کسی بھی صحافتی ادارے میں ملازمت کر رہا ہے، وہ فیصل آباد رپورٹرز ایسوسی ایشن کا ممبر بننے کا اہل ہو گا، البتہ کیرئیر شروع کرنے والے رپورٹرز کو ایسوسی ایٹ ممبر کا درجہ دیا جائے گا، جنہیں6ماہ بعد ووٹ کا حق حاصل ہو گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ عبوری تنظیم ممبر شپ کو مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن تشکیل دی گی۔ جو الیکشن شیڈول جاری کرے گا اور نئے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ رپورٹرز کو فیلڈ میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اجلاس میں بہت سے تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ اجلاس میں عبوری باڈی مین شامل فی میل رپورٹرز کی نمائندگی کو بھر پور طریقے سے سراہا گیا اور فی میل رپورٹرز نے فیصل آباد رپورٹرز ایسوسی ایشن میں اپنی شمولیت کو اعزاز قرار دیا۔