فیصل آباد : طالب علم قتل کیس، عدالت نے گواہ منحرف ہونے پر ایس ایچ او بری کر دیا

Student Murder Case

Student Murder Case

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں کھلونا پستول سے سیلفی بنانے والے طالب علم کو قتل کر نے والے ایس ایچ او کو عدالت نے گواہ منحرف ہونے پر بری کر دیا، 23 جون 2015 کو مدینہ ٹاون کے علاقے میں فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا۔

18 سالہ فرحان اپنے دوستوں کیساتھ مدینہ ٹاون میں کھلونا پستول کیساتھ سیلفی بنا رہا تھا جس پر سابق ایس یچ او تھانہ پیپلز کالونی فریاد چیمہ گشت پر پہنچے اور فائرنگ کر دی، ایس ایچ او کی فائرنگ سے فرحان موقع پر دم توڑ گیا تھا جبکہ اس کا ایک دوست زخمی بھی ہوا تھا۔

طالب علم کے قتل کا کیس سیشن کورٹ میں چلا جس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گواہوں کے منحرف ہونے پر سیلفی بناتے ہوئے طالب علم کے قتل کیس میں ملزم ایس ایچ او بری کر دیا۔ تاہم واقعہ کے بعد پولیس اور سیاسی شخصیات کی جانب سے صلح کی کوششیں کی گئی تھی۔