فیصل آباد کی خبریں 16/2/2017

Alide Group

Alide Group

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا’جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’چیئرمین ظفراقبال سندھو’سینئر نائب صدر طارق قادری ودیگر عہدیداران رانا خالد محمود ‘مرزا دائود ابراہیم’چوہدری عبدالوحید’شیخ زاہد سعید’ رانا عبدالحمید’ میاں عابد’ خالد محمود قاسمی’ حاجی شکیل عابد’ میاں ابوبکر جواد’ شکیل عابد بھٹی اور عرفان منج نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی نئی لہر پوری قوم کیلئے باعث تشویش ہے ایک ہی دن میں تین دھماکے جن میں 20 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں خصوصی طور پر پنجاب اسمبلی لاوہر کے باہر ہونے والا خودکش دھماکہ انتہائی خوفناک اور بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا ہوتا کہ آج ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتے تاحال اس اہم ترین پلان پر تین صوبوں میں زیادہ نہیں تو 50فیصد تک تو عمل ہوچکا ہے مگر رپورٹ کے مطابق پنجاب میں صرف8فیصد تک ہی عمل ہوسکا ہے جو کہ افسوسناک ہے ‘ملک کے دیگر حصوں کی طرح پنجاب میں رہنے والے بھی مسلمان اور پاکستانی ہیں وہ بھی چاہتے ہیں کہ انکے جان ومال کا تحفظ ہو لہذا پنجاب میں بھی فوری طور پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ یہاں بھی امن قائم ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : چیئرمین یونین کونسل 150 سابق نائب ناظم جناح ٹاوئن ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ لاہور میں احتجاجیوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد انسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں ہیں ،آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں پاک فوج کے ہاتھوں زخم کھا کر وہاں سے فرار ہونے والے یہ مٹھی بھر لوگ عام عوام سے انتقام لے رہے ہیں اور آسان ٹارگٹ تلاش کرکے اسے ہٹ کر رہے ہیں ،یہ تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت تھے جس کے باعث جانی نقصان کم ہوا ورنہ اس طرح کے احتجاج میں بھگدڑ ہی میچ جائے تو درجنوں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں انہوںنے کہا کہ خود کش حملے میں پنجاب پولیس کے دو انتہائی قابل پولیس افسران اور تین ٹریفک وارڈن بھی شہید ہوئے تاہم دیگر 11افراد وہ تھے جو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے یہ وہ لوگ تھے جن کا کوئی قصوار نہیں تھا مگر ہر قسم کے رحم اور جذبات سے عاری ان بزدلوں نے ان کو بھی نہ بخشا انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری نہیں رہے گا اور حکومت پاک فوج کے تعاون سے ان ناسوروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لے گی ،یہ صرف 16گھروں میں صف ماتم نہیں بچھی بلکہ ہر پاکستانی کا دل چھلنی ہوگیا ہے ،ہم عزم کرتے ہیں کہ اپنے پیارے وطن کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : انجمن تاجران فیصل آباد (فیڈریشن ) کے صدر رانا تجمل وحید ، جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہر ہ ، سینئر نائب صدر محمد اشرف چوہری ودیگر عہد یداران میاں ریاض جاوید ، محمد اکرم چوہدری ، میاں سہیل رفیع ، چوہدری اقبال وزیر ، حاجی ظہیر الدین، چوہدری عبدالغفور اور حاجی اعجا ز حسن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ایک بہادر اور دلیر پولیس ہے اس میں ایسے ایسے سپوت موجود ہیں جو عوام کے جان و مال کی حفاظت کر نا اچھی طرح جانتے ہیں ، کیپٹن(ر) مبین اور زاہد گوندل شہید محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر تھے ، ان جیسے اور بھی کئی افسر محکمہ پولیس میں موجود ہیں مگر ان کو فیلڈ میں لانے کی بجائے یاتو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے یا دفاتر میں قید کر دئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والا خودکش دھما کہ بلا شبہ افسوس نا ک ہے تاہم اس بات کو بھی نہیں بھولنا چاہیئے کہ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں بہت کم ہو ئی ہیں ، یہ سکیو رٹی اچھی تھی اسی وجہ سے عام لو گ محفوظ رہے تاہم محکمہ پولیس اور پنجاب کے عوام کو دوبہترین اور اصول پسندافسران سے ہاتھ دھونا پڑے ،انہوں نے کہا کہ اگر کام کرنے والے افسران کو فیلڈ میں لا یا جائے اور ا ن کو کام کرنے کیلئے مکمل فری ہینڈ دیا جائے تو وہ بہترین فیڈبیک دے سکتے ہیں ،تاجر رہنمائوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے اکثر تھانوں میں ایسے ایس ایچ او ز تعینات کئے گئے ہیں جن کے پاس ایک گھنٹہ بھی کام کرنے کا تجربہ نہیں اس کے برعکس انسپکٹرعامر وحید ، انسپکٹر توصیف خان ، انسپکٹر ملک عبدالخالق جیسے افسران کو دفاتر جبکہ انسپکٹر رفیق بٹ جیسے بہادر افسر کو سڑکوں پر چالان کاٹنے پر لگا دیا گیاہے اگر ایسے افسران کو تھانوں میں ایس ایچ او لگا یا جائے تو یہ اپنی کار کردگی کی بناپر امن وامان کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، آخر میں تاجر رہنمائوں نے لا ہور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا ء سے اظہار تعزیت کیا ہے۔