فیصل آباد : گاڑی نہ روکنے پر پولیس فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Khurrum Shehzad

Khurrum Shehzad

فیصل آباد (جیوڈیسک) بٹالہ کالونی کے بیس سالہ خرم شہزاد کو راجہ چوک میں پولیس نے ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد میں واقعے کو پولیس مقابلے کا رنگ دیدیا۔

خرم شہزاد کے اہلخانہ کے مطابق پولیس نے لاش ملت روڈ پر پھینک دی۔ جوان بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع پر والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔

نوجوان کی موت پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا تو اے ایس آئی انور علی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقتول کے دو دوست بھی زیرحراست ہیں جبکہ لاش بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔