الفلاح ویلفئیر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ٹنڈوآدم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (کامران انصاری) الفلاح ویلفئیر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ٹنڈوآدم کے زیر اہتمام ویلفئیر کے ممبران نے اظہار یکجہتی کے لیے عبداللہ کیٹرنگ ہال میں بروز جمعرات مؤرخہ 6اگست ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ویلفئیر کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم قریشی نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ سنگل بینچ و ڈبل بینچ سے لیکر سپریم کورٹ نے پینشن میں اضافہ جات سے متعلق پنشنرز وبیوگان کے حق میں تاریخی فیصلے دے دئے ہیں،لیکن PTCLاورPTETان فیصلوں کا مذاق اڑارہی ہے اور اب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر رہی ہے۔

انکی معنی خیز خاموشی سے 40000چالیس ہزار پنشنرز بشمول 15ہزار بیوگان میں مایوسی اور بے چینی کی لہر ددوڑ گئی ہے ویلفئیر کے صدر محمد اسحاق،نائب صدر مرزا شفیق بیگ ،احمد دین چاچڑ، رسول خان و دیگر عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرامد نہیں کیا گیا۔

تمام پنشنرز اپنے بچوں سمیت 12ستمبر 2015 کع اسلام آباد Dچوک پر پرامن احتجاج کریںگے اور تادم مرگ بھوک ہڑتال ار دھرنا دیں گے جبکہ مالی و جانی نقصان کی تمام ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر ہوگی، شرکاء نے مزید کہا کہ 2015 میں کئے گئے پنشن اور میڈیکل اضافہ جات بھی فوراً ادا کیے جائیں۔