فلوجہ : عراقی افواج کا مرکزی حکومتی کمپاؤنڈ پر قبضہ

Iraq Army

Iraq Army

فلوجہ (جیوڈیسک) عراقی افواج نے فلوجہ میں داعش کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے مرکزی حکومتی کمپاؤنڈ پر قبضہ کر لیا ہے۔

فوجی حکا م کا کہنا ہے کہ حکومت کی حامی فورسز نے مرکزی حکومتی کمپاؤنڈ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جبکہ اس سرکاری عمارت پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ حکومتی افواج کو پیش قدمی کے دوران محدود مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

عراقی حکام نے اہم حکومتی عمارت پر قبضے کو حکومتی رٹ کی بحالی کی علامت قرار دے دیا۔ فلوجہ کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے عراقی افواج کا آپریشن جاری ہے۔