جھوٹے مقدمات میں گرفتار این ایس ایف کے کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے، نیپ وٹفورد برطانیہ

JKNAP UK

JKNAP UK

وٹفورڈ برطانیہ (نمائندہ خصوصی) دانش لیاقت اور عدیم الطاف کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ہماری جدو جہد کو بدنام کیا جا رہا ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی وٹفورڈبرانچ کے رہنما وں میں شامل فیصل قریشی، ایرج عویض بٹ ، عاطف چوہدری، انوار الحق، خاور راجا، نعمان بٹ، طیب کھوکھر و دیگر نے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان دانش لیاقت اور عدیم الطاف کی گرفتاری پر کیا۔

رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ این ایس ایف کے کارکنان پر سازش پہلی بار نہیں ہوئی کٹپتلی حکومت اور ان کے کارندے اس قسم کے مقدمات میں آزادی پسندوں کو پھنسا کر ہماری جدو جہد کو بدنام کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں لیکن ہر بار فتح حق کی ہوئی اور ہم درخروح ہوئے ہماری جدوجہد خالصتا متحدہ ریاست میں آزادی وخود مختاری، خوشحال اور غیر طبقاتی معاشرے کے قیام پر مبنی ہے۔

رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ جھوٹے مقدمات میں گرفتار کئے جانے والے جموں کشمیر نیشنل سٹونٹس فیدریشن کے دو کارکنان دانش لیاقت اور عدیم الطاف کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان پر چلائے جانے والے بے بنیاد مقدمات کا کو فوری طور پر خارج کیا جائے۔

رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے ہر دور میں ظالم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔گرفتار کارکنان کو فوری رہا نہ کیا گیا تو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے باہر احتجای مظاہرہ کریں گے۔