معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی تیسری برسی آج منائی جائے گی

Mehnaz Begum

Mehnaz Begum

لاہور (جیوڈیسک) مہناز بیگم کا نام ان گلوکاراؤں میں آتا ہے جنہوں نے ستر کی دہائی میں میڈم نورجہاں کے ہوتے ہوئے گلوکاری میں اپنا نام بنایا۔ مہناز دیکھتے ہی دیکھتے گائیکی کے افق پر درخشاں ستارہ بن گئیں۔

انکی سریلی آوازجلد ہی فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئی جبکہ موسیقار نثار بزمی نے بھی مہناز سے اچھے گیت گوائے۔ مہنازبیگم نے ڈھائی ہزار سے زیادہ نغمات ریکارڈ کروائے۔

مہناز کے گائے ہوئے ملی نغمے آج بھی شہرت رکھتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے موسیقی کے شعبے میں مہناز کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔ مہناز بیگم انیس جنوری دو ہزار تیرہ کو بحرین سے امریکہ جاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

ان کی وفات سے دنیائے موسیقی کا ایک خوبصورت باب بند ہو گیا۔