مشہور ریسلرز دی راک اور رومن رینز کا مقابلہ؟

Famous wrestlers

Famous wrestlers

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں آج سے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا 32 ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ اس ایونٹ میں ہزارں افراد کے شرکت کرنے کی متوقع ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور ریسلر دی راک بھی رسل مینیا 32 کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں شائقین کیلئے سرپرائز سامنے لائیں گے۔

امکان ہے کہ رومن رینز کو چیمپئن شپ میچ جتوانے کیلئے دی راک مدد کریں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کی خواہش ہے کہ ریسل مینیا 33 میں دی راک شرکت کریں اور ان کا مقابلہ رومن رینز یا ٹرپل ایچ سے ہو۔ ڈبلیو ڈبلیو رسل مینیا 32 چیمپئن شپ میں ٹرپل ایچ اور رومن رینز ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ ڈین امبروز اور بروک لیسنر کے درمیان سٹریٹ فائٹ جبکہ شین میکموہن اور انڈر ٹیکر کے درمیان ہیل ان اے سیل میچ کا بھی پرستاروں کو انتظار ہے۔