نبی پاک ۖ کی مداح دنیا کی ہر چیز بیان کرتی ہے۔ آغا مبارک علی

Hazrat Muhammad PBUH

Hazrat Muhammad PBUH

گجرات : نبی پاک ۖ کی مداح دنیا کی ہر چیز بیان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی نے سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد النبی ۖ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی مداح بیان کرنے کیلئے ان کی سیرت کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔

حضور ۖ کی سیرت محبت’ عفو در گزر سے بھری پڑی ہے۔ حضور ۖ نے دنیا میں امن ‘ سلامتی کا سبق دیا۔ دنیا کے تمام فلاسفر’ حضور ۖ کے اعلیٰ اخلاق اور صفات کے معترف ہیں۔ نبی پاک ۖ کی تعریف اس سے زیادہ کیا بیان ہو گی کہ دنیا کا ذرہ ذرہ ہر وقت درود و سلام پیش کر رہا ہے۔ آغا مبارک علی موسوی نے کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جو نبی پاک ۖ کا میلاد مناتے ہیں ۔ صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ نے ہمیشہ ان تقریبات کا انعقاد کیا ہے جس میں لوگوں کو دین اور معاشرتی تعلیم سے روشناس کروایا جائے۔

آغا مبارک علی موسوی نے جس انداز میں نبی کریم ۖ کی مداح بیان کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہم آغا مبارک علی موسوی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ رانا مشرف علی ناز اپنی زندگی میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے تھے اور رانا ثاقب مشرف ناز نے انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔

رانا ثاقب مشرف نے کہا کہ میں تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے آج اس تقریب میں شریک ہوئے اور میرے والد محترم کی روح کو خوش کیا ہے۔ میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتا رہوں گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے کہا کہ رانا ثاقب مشرف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سب دوستوں کو ایک نیک مقصد کیلئے اکٹھا کیا اور یہ شاندار تقریب منعقد کی۔ دیگر مہمانوں نے بھی اظہارِ خیا ل کیا۔