فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس گجرات /دیونہ منڈی میں نئے سال کے لیے داخلے جاری

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) 18 مرتبہ بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب کے منفرد ادارے فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس گجرات /دیونہ منڈی میں نئے سال کے لیے داخلے جاری ہیں۔

گجرات کیمپس میں 3 سالہ الیکٹریکل ٹیکنالوجی،الیکٹرونکس ٹیکنالوجی، کمپیوٹر ٹیکنالوجی، ٹیلی کام ٹیکنالوجی جبکہ دیونہ کیمپس با المقابل یونس پٹرولیم میں سول ٹیکنالوجی اور مکینیکل ٹیکنالوجی کے کورسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیونہ کیمپس میں کوانٹٹی سرویئر، اور سول سرویئر کے ایک سال /6ماہ کے کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

ادارہ میں داخلہ لینے والے یتیم طلبہ کے لیے 20 سے 50 فی صد تک ، حافظ قرآن طلبہ کے لیے 20 فی صد، سرکاری ملازمین اور آرمڈ فورسز سے ریٹائرڈ افراد کے بیٹوں کے لیے 20 فی صد، ٹیکنیکل بورڈ کے امتحان میں 70 فی صد نمبر لینے والے طلبہ کو 50 فی صد تک فیسوں میں رعایت دی جاتی ہے جبکہ ٹیکنیکل بورڈ کے امتحان میں 80 فی صد نمبر لینے والے طلبہ کو مکمل طو ر پر فری تعلیم دی جاتی ہے۔

آپریشنل مینجر ذوالفقار احمد سندھو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال باہر وال، گلیانہ، سہنہ، ملکہ، بھدر، گردونواح کے طلبہ کی سہولت کے لیے فری ٹرانسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار گلیانہ چوک تک بڑھا دیا گیا ہے اور علاقے کے طلبہ کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت گلیانہ چوک میں میسر ہو گی۔