فریحہ پرویز کا نعمان جاوید سے خلع کیلئے دعویٰ دائر

Fariha Pervez Noman Javed

Fariha Pervez Noman Javed

لاہور (جیوڈیسک) فریحہ پرویز کا پتنگ باز سجنا اسے اس قدر تنگ کرنے لگا کہ گلوکارہ خلع کے لئے عدالت جا پہنچیں ، کہتی ہیں ان کے شوہرنعمان جاوید ان کے جائز حقوق پورے نہیں کرتے۔

پیارے بھرے گیت گانے والی فریحہ پرویز کو سچا پیار نہ مل سکا ، شوہر سے ناراض ہو کر عدالت جاپہنچیں ، خلع مانگ لیا۔ سُر سے سُر ملے ، دل سے دل لیکن جیون ساتھی بنے تو زندگی کے پیمانے بدل گئے۔ گلوکارہ فریحہ پرویز کو دوسری شادی بھی راس نہ آئی ، گلوکار شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔

فریحہ پرویز کہتی ہیں اب شوہر کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں وہ جائز حقوق بھی پورے نہیں کرتا۔ فریحہ پرویز کی درخواست پر عدالت نے بارہ جون کو ان کے شوہر نعمان جاوید کو طلب کرلیا ہے۔ گلوکار نعمان جاوید اس سے پہلے خود کشی کی کوشش بھی کرچکے ہیں۔