کاشتکار خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزریراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے آئندہ دو برس کے لئے سو ارب روپے کا تاریخ ساز کسان پیکیج دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کاشتکار خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کسان پیکیج پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سو ارب روپے کے کسان پیکیج کی پائی پائی زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی پر خرچ کی جائے گی، جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضو ں کی فراہمی کیلئے بڑا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

ان کا کہا تھا کہ کسان پیکیج کے تحت جامع اقداما ت کے ذریعے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم جعلی زرعی ادویات کا دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے جعلی زرعی ادویات کا دھندہ بند کرانے کیلئے محکمہ زراعت کو فعال کردار ادا کرنا کی بھی ہدایت کردی۔