فاروق ستار نے سیاسی جماعتوں کے اختلافات کو ساس بہو کا جھگڑا قرار دیدیا

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) سیاسی بھائی، سیاسی کزن گزرے زمانے تو یہ رشتے ہو گئے پرانے۔ نیا دور، نئے تقاضے نئی سیاست تو پھر نئے ہی شگوفے۔ فاروق ستار نے بھی نیا شگوفہ تیار کیا سیاسی جماعتوں کے اختلافات کو ساس بہو کا جھگڑا قرار دے دیا۔

کراچی کے مقامی کالج میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کو پی پی کی ساس بنایا اور ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کی بہو۔ اپنی پارٹی کی ساس کو دیہاتی کہہ کر پکارا۔ پیپلز پارٹی کو روایتی ساس ہونے کا طعنہ بھی مارا۔

فاروق ستار نے ساس بہو کے خوش رہنے کا نسخہ دہرایا۔ سب سے بڑی ساس کا پتہ بھی بتایا۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر بہو ساس کو خوش نہیں رکھے گی تو ساس بھی بہو کو نہیں چھوڑے گی۔