مخترمہ فرخ غفور کی The Citizens Foundation کی فنڈریزنگ تقریب میں کمیونٹی سے شرکت کی اپیل

Farrukh Ghafoor

Farrukh Ghafoor

سٹاک ہوم (کاشف عزیز بھٹہ سے) سویڈن کی معروف سماجی شخصیت مخترمہ فرخ غفور نے سٹاک ہوم سویڈن میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے 21 مئی بروز اتوار دن 13:30 سے 17:00 بجے تک ہونے والی The Citizens Foundation کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

مخترمہ فرخ غفور جو سویڈن میں پاکستان کی مختلف تنظیمات کیلئے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کرتی رہتی ہیں انہوں نے اس باد پاکستان میں تعلیم کیلئے کام کرنے والی تنظیم دی سیٹیزنز فاؤنڈیشن کیلئے فنڈریزنگ کا اہتمام کیا ہے۔

دی سیٹیزنز فاؤنڈیشن پاکستان میں تعلیم کیلئے کام کرنے والی تنظیمات میں صف اوّل کی تنظیم ہے جس کے زیر انتظام ملک بھر میں 1441 سکول یونٹس کام کر رہے ہیں جبکہ ان سکول یونٹس میں 204000 بچے زیر تعلیم ہیں۔ 1995میں قائم کی جانے والی یہ نان پرافٹ فاؤنڈیشن جس کی بنیاد پاکستان کے شہریوں کے ایک گروپ کی جانب سے رکھی گئی جنکا مقصد تعلیم کے زریعہ معاشرہ میں مثبت تبدیلی تھا۔

مخترمہ فرخ غفورجو اس تقریب کی آرگنائزر بھی ہیں نے سٹاک ہوم میں بسنے والی تمام پاکستانی برادری سسے اپیل کی ہےکہ وہ اس تقریب میں شرکت کریں اورپاکستان میں تعلیم کے فروغ ککیلئے کام کرنے والی اس تنظیم کو فنڈ کر کہ نیکی کے کام میں اپنا خصہ ڈالیں ۔

فرخ غفور کے مطابق اس تقریب میں شرکت کیلئے انٹری ٹکٹ رکھا گیا ہے جسکی مالیت 150 کراؤن ہے۔اور 5سے 10سال کی عمر تک کے بچوں کیلئے 100کراؤن انٹری ٹکٹ رکھی گئی ہے۔جبکہ میوزک اور ریفریشمنٹ بھی اس تقریب کا خصہ ہیں۔

فرخ غفور نے کہا ہے کہ جو خواتین و خضرات تقریب میں شرکت کیلئے اپنی سیٹ ریزرو کروانا چاہتے ہیں وہ رضوان خان کے درج زیل نمبر 0704930524پر سوش کر سکتے ہیں یا پھر SEB کے بینک اکاؤنٹ میں اپنے نام کے ساتھ پیسے جمع کروا سکتے ہیں اکاؤنٹ نمبر درج زیل ہے(53923380097)جبکہ تقریب بارےمزید معلومات کیلئے آپ تقریب کی آرگنائیزرز فرخ غفور اور مہین سید سے ان کے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

فرخ غفور:0700217197
مہین سید:0760665108