اب فیشن ڈیزائننگ اور ملبوسات کے شعبے میں نام پیدا کروں گی، مدیحہ شاہ

Madiha Shah

Madiha Shah

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ جس طرح میں نے شوبز کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اسی طرح اب فیشن ڈیزائننگ اور ملبوسات کے شعبے میں بھی اپنا نام پیدا کروں گی۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں نے فلم ، ٹی وی ، تھیٹر اور ریڈیو پر بھی کام کیا ہے اور میرے کریڈٹ پر پاکستان کا سب سے طویل عرصے تک جاری رہنے والا ڈرامہ جنم جنم کی میلی چادر ہے جس میں میں نے پانچ سال تک کام کیا اور اسی طرح فلم کے میدان میں بھی 250سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہوں اور میری آخری فلم مجاجن تھی۔