تیز ترین ایتھلیٹ ’ یوسین بولٹ ‘ کا ریواولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

Usain Bolt

Usain Bolt

جمیکا (جیوڈیسک) دنیا کے تیز ترین ایتھیلٹ یوسین بولٹ نے رِیو اولمپکس 2016ء کے بعد ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے،انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رِیو اولمپکس میں 3 گولڈ میڈل اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے 29سالہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ ریو اولمپکس 2016ء میرے کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا اور 2020ء میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس سے پہلے باقاعدہ طور پر ریٹائر ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ یوسین بولٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 58 سیکنڈ میں طے کرکے دنیا کے تیز ترین شخص کااعزاز اپنے نام کیا تھا، گزشتہ 2 اولمپکس میں انہوں نے 100 میٹر اور 200 میٹر کی دوڑ میں 6 گولڈ میڈل حاصل کیے۔