تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی

Talhar

Talhar

تلہار (امتیاز جونیجو) تلہار کے قریب گائوں میاں پوٹا اسٹاپ حیدرآباد بدین روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گائوں محمد جونیجو کے رہائشی غلام قادر جونیجواور ان کا 3 سالہ بیٹا ایان علی زخمی ہو گئے۔

گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد گدھ گاڑی کو جا لگی واقع کے بعد اسی کار میں وہاں موجود دیہاتیوں نے زخمیوں کو اسپتال روانہ کیا تلہار اسپتال میں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو گھر روانا کردیا گیا کار سوار حیدرآباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔