کامونکی: تیز رفتار کار ٹرین انجن سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

Gujranwala Accident

Gujranwala Accident

کامونکی (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے قریب کامونکی میں ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین انجن سے ٹکرا گئی جس سے کار ڈرائیور عمران، غلام دستگیر، ضیغم اور پھاٹک گارڈ جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں دو افراد ارسلان اور عابد شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کار پھاٹک بند ہونے کے باوجود گارڈ کو روندتی ہوئی انجن سے ٹکرا گئی۔ کار سوار افراد سیالکوٹ سے اپنے کزن کو ائیرپورٹ چھوڑنے لاہور جا رہے تھے جس کی سعودی عرب کی فلائیٹ تھی۔